ہماری پالیسی: مصنوعی ذہانت (AI) کی ملاوٹ سے پاک، مستند احادیث کی تخریج اور دینی امانت۔
قرآن پاک میں قرآنی متن، ترجمہ یا تفسیر کے لیے کسی بھی مصنوعی ذہانت یا AI کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔ تمام مواد انسانی علماء کے مصدقہ کام پر مبنی ہے۔
کسی بھی سورت یا آیت کے فضائل میں صرف صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد، اور جامع ترمذی کی مستند احادیث ہی دی جاتی ہیں۔ ضعیف یا موضوع روایات سے مکمل اجتناب کیا گیا ہے۔
قرآن پاک پوری امت مسلمہ کی خدمت کے لیے بغیر کسی مسلکی تعصب یا سیاسی وابستگی کے اہل سنت کے متفقہ راستے پر گامزن ہے۔
کسی بھی قاری یا عالم کی طرف سے بھیجی گئی متنی یا کتابتی تصحیح کو ۴۸ گھنٹوں کے اندر علماء کی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔